سرحدوں پر کئی دنوں کی خاموشی کے بعد لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ایک بار پھر گولہ باری کا تبادلہ ہوا ہے۔
پاکستان کے موقر انگریزی روزنامہ ڈان کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان کے زیرقبضہ کشمیر کے ضلع کوٹلی کے نک یال سیکٹر میں سرحد پار سے ہونے
والی ہندوستانی فوج کی فائرنگ میں ایک اسکول وین کا ڈرائیور ہلاک جبکہ کم از کم 10 اسکولی بچے زخمی ہوگئے ہیں جن میں سے تین کی حالت تشویش ناک بتائی گئی ہے۔
ادھر وزارت دفاع نے بتایا کہ پاکستان نے جمعہ کو فائر بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جموں خطہ کے پونچھ سیکٹر میں ایل او سی پر بھارتی فوج کی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔